جدید اسمارٹ گلاسز دیکھنے کے ساتھ سننے میں بھی مددگار

March 13, 2018

ٹیکنالوجی جیسے جیسے آگے بڑھ رہی ہے انسانی عقل حیرت کے سمندر میں غوطہ زن نظر آتی ہے،جدید اسمارٹ گلاسزکی بدولت آپ نہ صر ف سامنے موجود منظر دیکھ سکتے ہیں بلکہ اے آر ٹیکنالوجی سے مزین ان گلاسز سے ارد گرد کی آوازوں کو نہ صرف صاف سناجاسکے گا بلکہ ان آوازوں کا ترجمہ آپکی مادری زبان میں بھی کیا جاسکتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسمارٹ گلاسز کے فیچرز کو آپ صرف سر ہلانے سے بھی استعمال کرسکتے ہیں اور یہ بلو ٹوتھ کے ذریعے آپ کے فون سے منسلک ہوگا، یہ گلاسز آپ کے سامنے نظر آنے والے مناظر کے بارے میں آپ کو معلومات فراہم کریں گے۔

اسمارٹ گلاسز کی خاص بات ترجمے کی صلاحیت ہے جس کی بدولت سیاح اس سے بہت فائدہ اٹھا سکیں گے، اسمارٹ گلاسز جلد ہی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیئے جائیں گے۔