افسانہ

February 01, 2016

’’سب سے زیادہ پڑھا جانیوالا افسانہ منٹو کا ٹھنڈا گوشت ہے۔‘‘
واحد نے دعویٰ کیا۔
’’غالباً یہ اعزاز ایڈگر ایلن پو کی مختصر کہانی کو حاصل ہے۔‘‘
میں نے خیال ظاہر کیا۔
’’نہیں۔ یہ کارنامہ ایک پولیس افسر نے انجام دیا تھا۔‘‘
انسپکٹر لگڑبگھا نے با آواز بلند اعلان کیا۔
پھر وہ افسانہ سنایا،
’’ہم گرفتار ملزموں کو لیکر اُنکے ساتھیوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارنے گئے۔
جیسے ہی ہم وہاں پہنچے، ملزموں کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں تمام گرفتار ملزم مارے گئے۔
ملزموں کے تمام ساتھی فرار ہونے میں کام یاب ہوگئے۔