بھاری

March 14, 2018

سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے وقت بھٹو صاحب وہیں تھے۔
میرے ساتھ گیلری میں بیٹھے تھے۔
رائے شماری ہمارے سامنے ہوئی۔
میں پُر جوش تھا۔
بھٹو صاحب خاموش تھے۔
نتائج کا اعلان ہوا۔
گیلری میں جئے بھٹو کے نعرے گونج اٹھے۔
بھٹو صاحب کا چہرہ بے تاثر رہا۔
انتخاب کے بعد میں نے پوچھا،
’’سر! اب چلیں؟‘‘
انھوں نے سر ہلایا۔
ہجوم تھا، میں جلدی باہر نکلنا چاہتا تھا۔
بھٹو صاحب مشکل سے قدم اٹھا رہے تھے۔
جیسے پاؤں من من کے ہو گئے ہوں۔
باہر نکلے تو میں نے دیکھا،
بھٹو صاحب کے پیروں میں بھاری سیاہ جوتے تھے۔
کہانی پر ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائے دیں 00923004647998