کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج لاہور قلندرز سے ہوگا

March 14, 2018

پاکستان سپر لیگ تھری میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسری پوزیشن پر ہے اور پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے ۔ دوسری جانب لاہور قلندرز پلے آف کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔

لاہور اور کوئٹہ کے درمیان اب تک پی ایس ایل کے تمام سیزنز ملا کر 5 مقابلے ہوچکے ہیں جس میں چار بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کامیاب ہوئیجبکہ ایک بار لاہور قلندرز کو فتح نصیب ہوئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان شارجہ میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے کھیلا جائے گا۔