ملک میں نومولود بچوں کی شرح اموات میں خطرناک حدتک اضافہ

March 14, 2018

پاکستان میں نومولود بچوں کی شرح اموات میں خطرناک حدتک اضافہ ہو گیا ہے۔نومولود کی پیدائش اوراموات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں ۔

وزارت قومی صحت نے انکشاف کیا ہے کہ نو مولود بچوں کی شرح اموات 60 فیصد تک پہنچ گئی۔

وزارت قومی صحت نے تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2016 میں 63 لاکھ بچوں کی پیدائش ہوئی جس میں سے4لاکھ 41 ہزار بچے ایک سال سے پہلے وفات پا گئے۔

خط کے مطابق2لاکھ 90 ہزاربچوں کی ایک ماہ کی عمر میں اموات ہوئیں جبکہ بچوں کی قبل از زچگی شرح اموات 40 فیصد ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پیدائش کے بعد دم گھٹنے سے بچوں کی اموات کی شرح 21 فیصد ہے جبکہ انفیکشن سے نومولود بچوں کی شرح اموات 18 فیصد ہے۔