سری لنکا کیخلاف سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا،بسمہ معروف

March 14, 2018

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا۔

کولمبو میں میڈیا سے گفتگو میں بسمہ معروف نے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گی۔

20 مارچ سے شروع ہونے والی سیریز کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ابھی پہلے میچ میں وقت ہے، قبل از وقت آنے سے یہ فائدہ ہو رہا ہے کہ ہم موسم اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں۔

کولمبو میں پانچ روز سے اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا میں لنکن ٹیم سے کھیلنا اچھا لگ رہا ہے۔