ملک کی خدمت کریں

March 15, 2018

جب انسانیت درندگی کا روپ دھارلے تو معاشرے کا یہ ہی حال ہوتا ہے جو آج ہمارے معاشرے کا ہے۔درندگی کا روپ دھارنے کے بعد اپنے پرائے کی تمیز ختم ہو جاتی ہے ۔ آج بھی عالمی استعمار مسلمانوں کے خلاف سازش میں مصروف ہے اس کا مقصد مسلمانوں کو منتشر کر کے ان پر حکمرانی کرنا ہے جبکہ سیاست دان اپنی سیاسی دوکان چمکانے میں مصروف ہیں، معاشرے کی تربیت کرنا ان کی ذمہ داری ہے جو وہ نہیں کررہے ہمیں لسانیت اور فرقہ واریت ختم کرنے کیلئے میدان میں آنا ہوگا جس سے ملک میں پیار،محبت اور امن کی فضا قائم ہو گی یہ ملک کی بہت بڑی خدمت ہوگی۔
(محمد اکرم قریشی۔کراچی)