چین میں سنہری رنگ کاانوکھا ہوٹل

March 15, 2018

چین کے صوبے جنگسو کے ایک شہر میں 656 فٹ بلند ہوٹل تعمیر کیاگیا ہے جس میں سونے کا استعمال ہواہے۔

اس عمارت پر 170 ملین پونڈ خرچ ہوئے ہیں۔ اس کی کھڑکیوں، دروازوں اور عمارت کے بیرونی حصوں پر سونے کا پانی چڑھایا گیاہے۔

46 منزلہ اس ہوٹل میں 379 کمرے، ریستوران، نمائشی ہال وغیرہ موجود ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


گولڈن نگٹ ہوٹل نامی یہ ہوٹل1 اعشاریہ 3 ملین مربع فٹ پر تعمیر کیاگیا ہے جو 20 فٹبال گراؤنڈز کے برابر ہے۔

اس پر ہیلی پیڈ بھی بنایاگیاہے۔ ہوٹل کے مرکزی ہال میں 1400 مہمانوں کی گنجائش ہے۔

اس ہوٹل کی تعمیر میں اصل سونا استعمال نہیں ہوا لیکن سونے کا پانی استعمال کیاگیاہے۔