سنیگال میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ،آٹھ افراد ہلاک

March 15, 2018

مغربی افریقہ ملک سنیگال میں فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہونے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

سینگال کے دار الحکومت ڈاکار میں فوج کے ترجمان عبدو ندیائے نے بتایا ہے کہ روسی ساختہ ایم آئی 17ہیلی کاپٹر ایک سماجی مہم پر جنوبی علاقہ زيغوينشور جارہا تھا کہ اچانک مسیرا شہر کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق ہیلیکاپٹر پر عملہ کے افراد سمیت بیس افراد سوار تھے، جو ایک شخص کی لاش لیکر جارہے تھے۔ حادثے میں 13 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔