سیمی گریوال کو یوکے گولڈن فلیم ایوارڈ سے نوازا گیا

March 17, 2018

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ کی معروف اداکارہ سیمی گریوال کو’’ یوکے گولڈن فلیم‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سیمی گریوال کو بھارتی فلم انڈسٹری میں بہترین خدمات پر یوکے گولڈن فلیم ایوارڈ سے نوازا گیا انہیں یہ ایوارڈ گزشتہ روز لندن میں سالانہ ’’ٹنگز آف فائر یو کے ایشین فلم فیسٹیول‘‘ میں دیا گیا۔ اس سلسلے میں سیمی گریوال کا کہنا تھا کہ مجھے یہ گھر جیسی بات لگتی ہے کیونکہ میں ایک سال کے لئے فلموں میں اپنی قسمت آزمانے لندن سے ممبئی گئی اور وہ ایک سال میری زندگی کا یادگار سال بن گیا۔