لاہور قلندر کےسنیل نارائن کا بولنگ ایکشن مشکوک، وارننگ لسٹ میں شامل

March 17, 2018

شارجہ(نمائندہ خصوصی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نےلاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد میچ ریفری محمد انیس کے سامنے ویسٹ انڈین بولرسنیل نارائن کے بولنگ ایکشن پر ہنگامہ کیا جس کے بعد ان کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا۔

معین خان کا کہنا تھا کہ سنیل نارائن درست نہیں ہے۔پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین آف اسپنر سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کو میچ آفیشلز نے قواعد وضوابط کے برخلاف قرار دے دیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کے بارے میں رپورٹ امپائرز نے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران دی ہے ۔یہ میچ بدھ کی رات شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

سنیل نارائن کو فی الحال وارننگ لسٹ میں رکھا گیا ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ میں کھیل سکتے ہیں اور بولنگ کرسکتے ہیں لیکن اگر وارننگ لسٹ میں رہتے ہوئے ان کا بولنگ ایکشن دوبارہ قواعد وضوابط کے برخلاف قرار پایا تو انھیں پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں بولنگ کرنے سے روک دیا جائے گا۔سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن سے متعلق امپائرز کی رپورٹ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کو بھیجی جائے گی اور انھیں مشکوک بولنگ ایکشن سے متعلق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے قواعد وضوابط کے عمل سے گزرنا ہوگا۔