فیفا نے عراق میں انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی پر عائد پابندی ہٹا دی

March 17, 2018

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفانے عراق میں بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے 15 سال قبل عائد پابندی ختم کر دی ۔

خلیجی ٹی وی کے مطابق فیفا نے اربیل،کربلا اور بصرہ کے شہروں میں انٹر نیشنل فٹ بال میچ کرانے کی جازت دے دی ہے ۔فیفا کے صدر کے اعلان کے مطابق ان شہروں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے ۔

فیفانے 15 سال قبل2003میں عراق کو ایک جنگ زدہ ملک قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کے لیے پابندی عائد کردی تھی ۔