سی ڈی آر سسٹم کی جدت,خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب سے مدد مانگ لی

March 17, 2018

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی جدت کےلیے خیبرپختونخوا حکومت نے حکومت پنجاب تعاون سے مدد مانگ لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کامتعلقہ حکام کوفوری مدد فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق پنجاب کا سی ڈی آرسسٹم جرائم کی تحقیق میں معاون ثابت ہو رہا ہےجس کے باعث وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے مدد کی اپیل کی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا بتانا ہے کہ پنجاب حکومت سی ڈی آر نظام ڈیڑھ سال قبل ہی بنا چکی ہے۔