تھائی لینڈ میں تیرتی ہوئی انوکھی فٹ بال پِچ

March 17, 2018

فٹ بال دنیا کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا گیم سمجھا جاتا ہے اور اس کھیل کے شوقین دنیا بھر میں موجود ہیں، لیکن اگر فٹ بال کا میچ سمندر کے بیچوں بیچ منعقد کیا جائے تو کیا ہی بات ہے۔

جی ہاں تھائی لینڈ کے ایک جزیرے کے پاس بنائی گئی یہ انوکھی فٹ بال پچ سمندر کے پر کشش نظارے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو کشتی کا مزہ بھی فراہم کرتی ہے، لیکن زیادہ زور سے کک مارنے پرفٹ بال سمندر میں جانے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

یہ انوکھی پچ یوں تو فٹ بال کے میدان سے کہیں زیادہ چھوٹی ہے لیکن کھیل کے دوران لہروں کے اتار چڑھاؤ پر تیرنے کا لطف دیتی ہے۔

80فٹ لمبی اور 50فٹ کی چوڑائی پر مشتمل یہ خوبصورت فٹ بال پچ سیاحت کے فروغ کے لیے بنائی گئی ہے اور کچھ ہی عرصے میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے جہاں پہنچ کر وہ سمندر کا نظارہ بھی کرتے ہیں اور ساتھ میں فٹ بال کھیل کر مزہ دوبالا کرتے ہیں۔