جرمن چانسلر کا چینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

March 17, 2018

جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اسٹریٹیجک روابط بڑھانے اور گریٹ ٹوئنٹی ممالک کی تنظیم میں مل کر کام کرنے سےمتعلق بات چیت ہوئی۔

جرمن چانسلری کے مطابق انجیلا مرکل نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلیفون پر بات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان رواں برس چین جرمنی باہمی دوروں پر اتفاق کیا گیا۔

جی 20 میں مل کر کام کرنے اور اسٹیل مارکیٹ کی عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔