یوکرینی باس کا بلیٹ پروف جیکٹ ٹیسٹ

March 17, 2018

یوں تو اکثر کمپنیز کے مالکان کو اپنی مصنوعات پربہت بھروسہ ہوتا ہے لیکن جناب ایسا بھی کیا یقین کہ اپنی جان تک خطرے میں ڈال دی جائے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جی ہاں ویڈیو میں نظر آنے والے اس یوکرینی باس کو ہی دیکھ لیں، جس نے بلیٹ پروف جیکٹ ٹیسٹ کرنے کے لیے اپنے ہی ملازم سے خود پر گولیاں چلوادیں۔

یوکرینین آرمر کمپنی کے سربراہ ’ویچیسلاو نالیوایکو‘ نے اپنی کمپنی کی تیار کردہ بلیٹ پروف جیکٹ کا ٹیسٹ لینے کے لیے اپنی ہی ملازم سے 33فٹ کے فاصلے پر کھڑے ہوکر رائفل سے نشانے لگوائے اور کامیاب ہوگئے۔

یوں خود پر گولیاں برساتے مالک کے اس عمل نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔