ڈرائیور کا دو پہئیوں پر گاڑی چلانے کا مظاہرہ

March 17, 2018

یوں تو اکثر منچلوں کوگاڑی چلاتے ہوئے کرتب دکھانے کا شوق ہوتا ہے لیکن دو پہئیوں پر گاڑی چلانا اور گنیز ریکارڈ بنا لینا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

چین سے تعلق رکھنے والے اس ڈرائیور کی مہارت کے کہا ہی کہنے کہ جس نے نہ صرف دو پہئیوں پر گاڑی چلاکر دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بنا ڈالا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

چین کے صوبے’ہینان‘ کے شہر ’کائفنگ‘میں ’لی لونگ‘ نامی چینی اسٹنٹ مین نے 80سینٹی میٹر چوڑے کنکریٹ کے پلیٹ فارم پر دو پہئیوں پر گاڑی چلائی اور 100میٹر طویل فاصلہ طے کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

اس دوران یہ کارنامہ انجام دیتے ہوئے لی ایک بار ناکام بھی ہوا تاہم اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کر کے نہ صرف اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا بلکہ دیکھنے والوں سے خوب داد بھی سمیٹی۔