عامر لیاقت پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، عمران اسماعیل

March 17, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہ نما عمران اسماعیل کے مطابق عامر لیاقت حسین پیر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے خبریں گرم ہوئی تھیں تاہم بعض وجوہات کی وجہ سے وہ تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوسکے تھے۔