ڈبلن میں یوم پاکستان جوش وجذبےسےمنایاجائے گا، ڈاکٹر رضوان

March 18, 2018

ڈبلن(فرخ وسیم بٹ)پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے 23مارچ کا دن پورے جوش و جذبے سے منایا جائے گا جس میں پاکستان کی تمام سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کثیر تعداد میں شریک ہوں گی اس کے علاوہ آئرش پارلیمنٹیرین کو بھی خصوصی دعوت دی جائے گی اور پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن میں پرچم کشائی بھی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن کے سفیر ڈاکٹر سید رضوان احمد نے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کے دل میں وطن عزیز کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہےدیار غیر میں بسنے والے افراد کی حب الوطنی قابل رشک ہے تمام پاکستانی کمیونٹی اپنے چھوٹے بڑے اختلافات کو نظر انداز کر کے سبز ہلالی پرچم کے تلے جمع ہوتے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ ہمیشہ طرح اس سال بھی یوم پاکستان کی تقریب قابل فخر اور مثالی ہو گی ہم سب کو مل کر اس قومی دن کو مثالی بنانا ہوگا ڈاکٹر رضوان احمد نے یہ بھی کہا کہ یہاں پر میں پاکستانی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ان تمام قومی تقریبات کو ہائی لائٹ کرتے ہیں۔