پاکستان سے دہشتگرد وں کا کامیابی سے صفایا کیا، آصف غفور

March 18, 2018

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے تمام دہشت گرد گروہوں کا کامیابی سے صفایا کیا، پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت کسی دہشت گرد گروہ کو نہیں بخشا۔

انہوں نے خلیجی اخبار گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کوجڑ سے ختم کرنے کی بھاری قیمت چکائی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 75 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانیں دیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سو ارب ڈالرسے زیادہ کا نقصان ملکی معیشت کو پہنچا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک، بھارت تعلقات کو معمول پرلانے کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔