عمران خان نےکے پی سینیٹرزرداری کو بیچ دیئے، امیرمقام

March 18, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ کے صدرانجینئر امیرمقام نے کہا ہے کہ عمران خان نےتو خیبر پختون خواکے سینیٹرززرداری کو بیچ دیئےجبکہ سینیٹرزخریدنے سے کچھ نہیں ہوتا، حکومت توعوام بنائیں گے۔

سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیرمقام نےکہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

امیرمقام نےآصف زرداری کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹرز خریدنے سےکچھ نہیں بنتا، تبدیلی کےنام پر تحریک انصاف نے عوام کو دھوکا دیاہے۔

عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ عوام سوال کرتے ہیں کہ آپ کے نام نہاد اصول کہاں گئےاب عوام نے آپ کی دوغلی پالیسیوں کو مسترد کردیا ہےاور عوام آئندہ انتخابات میں عمران خان کےامیدواروں کی ضمانت ضبط کرادیں گے۔

امیرمقام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی عوام بھی پنجاب کی طرح ترقی چاہتے ہیں،امیر مقام نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آئندہ خیبرپختونخوا میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔