کراچی: رہائشی عمارت کی دوسری منزل سےکار گر گئی، ایک شخص زخمی

March 19, 2018

کراچی صدر کے علاقے میں ایک عمارت کی پارکنگ کی دوسری منزل سے کار بے قابو ہو کر نیچے جا گری جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

کراچی کے علاقے صدر میں قائم ناز پلازہ کی پارکنگ کی دوسری منزل سے کار بے قابو ہو کر دیوار توڑتی ہوئی نیچے جا گری،جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


علاقہ مکینوں کے مطابق چوکیدار عمارت کی دوسری منزل کی پارکنگ پر گاڑی پارک کرنے لگا تو کار بے قابو ہو کر نیچے گرگئی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا ،زخمی شخص کی شناخت 25 سالہ ذوالفقار کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔