بیگم کلثوم نوازکو لندن کے کلینک سےڈسچارج کردیاگیا

March 19, 2018

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نوازکو لندن کے کلینک سےڈسچارج کردیاگیا، وہ تقریبا 10 گھنٹے تک اسپتال میں زیر علاج رہیں ۔

ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز اتوار کو چیک اپ کےلیےاسپتال آئی تھیں تو ڈاکٹروں نے انھیں داخل کرلیاتھا، ٹیومرکےدوبارہ نظرآنے پر کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہوئی تھی،جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت دیکھ کر اسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔