ملزم کی ضمانت کے لئے جعلی رجسٹری جمع کرانے پر مقدمہ

March 19, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ملزم کی ضمانت کے لئے جعلی رجسٹری جمع کرانے والے دوملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ سول لائن کو شہزاداحمدریڈرایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی نے بتایا کہ ملزم نعیم الحق کی ضمانت کیلئے شہزاداقبال اورراجہ خالدنے رجسٹری جمع کروائی جو پڑتال کروانے پر جعلی ثابت ہوئی۔