ارکان قومی اسمبلی کا میپکو انتظامیہ پر ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے دباؤ

March 19, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) ارکان قومی اسمبلی نے میپکو انتظامیہ پر ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کےلیے دباؤ بڑھا دیا ہے۔ ہر ایم این اے نے دیہات کو بجلی کی فراہمی کی اسکیموں کی دوسرے حلقہ سے قبل تکمیل کو یقینی بنانےکےلیے زور لگادیا ہے۔ ان اسکیموں پر کام کرنےوالے افسر، انجینئرز، ملازمین اور کنٹریکٹرز شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ صوبہ پنجاب میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ترقیاتی اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں کےلیے میٹریل کی کمی پیدا ہوگئی ہے۔ ارکان اسمبلی نئی اسکیموں کی منظوری کےلیے بھی کوشاں ہیں ۔