صدر ، پارکنگ فلور سے کار زمین پرگرگئی، ڈرائیور زخمی

March 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریڈی تھانے کی حدود صدر ایم اے جناح روڈ سے متصل واقع ناز پلازہ کے پارکنگ فلور کی پہلی منزل سے ایک سفید رنگ کی نئی کار اتوار کی شام زمین پر گر گئی، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، کار ڈرائیور 30سالہ ذوالفقار ولد محمد بخش زخمی ہوا ہے جس کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈرائیور کار کو ریورس کرکے کھڑا کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کار دیوار توڑتے ہو ئے زمین پر گری، خوش قسمتی سے موقع پر کوئی شخص موجود نہیں تھا تاہم متعدد موٹر سائیکل کار کے گرنے سے تباہ ہو گئیں ۔