برقی مراسلات ...شام اور انسانی حقوق کی تنظیمیں

March 19, 2018

سوشل میڈیا پر شام کے معصوم بچوں اور لوگوں کی بری طرح زخمی اور مسخ شدہ تصاویر دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ انسان اتنا ظالم اور سنگدل کیسے ہو سکتا ہے کہ دوسرے انسان کی جان لے اور اسے اس بے دردی سے قتل کرے، کیا اس کا ضمیر اسے ایسے ناقابل معافی جرم کرنے دیتا ہے اور اسے ملامت نہیں کرتا؟ دنیا کا کوئی مذہب انسانوں پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ معصوم بچے بغیر کسی قصور کے دشمنوں کی درندگی کا شکار ہو رہے ہیں۔ کیا ان کا یہ قصور ہے کہ وہ مسلمان ہیں یا پھر انہیں جینے کا کوئی حق نہیں؟ شام کی حکومت، علاقائی ممالک کے مابین کشمکش اور عالمی طاقتوں کے مفادات کی جنگ نے بے گناہ شہریوں پر ظلم و ستم کی تاریخ رقم کردی ہے میری حکومت سے اپیل ہے کہ شام میں ہونے والے مظالم پر اقوام متحدہ میں اس کے لئے آواز اٹھائیں کیونکہ وہ بھی ہمارے مسلمان بھائی ہیں۔

(علما شاکر)

elmashakirgmail.com