پیر عتیق الرحمٰن حرکت قلب بند ہونے سےانتقال کر گئے،انکی نمازجنازہ آج فیض پور شریف میں ادا کی جائیگی

March 19, 2018

فیض پورشریف(نامہ نگار) جمعیت علماء جموں وکشمیر کے صدر،جماعت اہل سنت پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین و آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا پیر محمد عتیق الرحمن حرکت قلب بند ہونے سےانتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز پیر نماز ظہر کے بعد آستانہ عالیہ فیض پور شریف میں ادا کی جائے گی،ان کی عمر 60 سال تھی،میرپور میں قیام گاہ پر اتوار کی صبح طبیعت بگڑنے پر انہیںکشمیر انسی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سنٹر میرپور لائے جہاں صبح 8 بجے کے قریب وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔