اولیور اور مورس جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل

March 19, 2018

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف آخری 2 ٹیسٹ میچوں کے لئے فاسٹ بولر ڈوان اولیور اور آل رائونڈر کرس مورس کی جنوبی افریقا ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت ہوئی ہے۔ ڈیل اسٹین کی اگلے دونوں میچوں میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ کاگیسو ربادا کی شمولیت پیر کو انکی سزا کے خلاف اپیل کے نتیجے پر موقوف ہے۔