نیپال :سب سے اونچے پہاڑماؤنٹ ایورسٹ پر صفائی مہم کا آغاز ہوگیا

March 19, 2018

نیپال میں واقع دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ کی صفائی کی مہم کا آغاز ہوگیا۔

اس منصوبے کے تحت 100 ٹن کوڑا کرکٹ پہاڑ سے نیچے لایا جائے گا۔ماؤنٹ ایورسٹ سے سو ٹن کوڑے کرکٹ کی صفائی کی مہم کا آغازہوگیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

پہلے دن 1200 کلو گرام کا کوڑا نکلا جو ہوائی اڈے سے ملک کے دارالحکومت کھٹمنڈو ری سائیکلنگ کے لیے لایا گیا۔

واضح رہے ماؤنٹ ایورسٹ پر بڑی تعداد میں کوہ پیما چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کرنے آتے ہیں اور اس دوران وہ اپنے ساتھ لایا ہوا سامان اور مختلف قسم کا کوڑا پہاڑ پر چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔