اسرائیل میں فرانسیسی سفارتکار اسلحہ اسمگلنگ کےالزام میں گرفتار

March 19, 2018

اسرائیل میں فرانسیسی قونصل خانے کا رکن اسلحہ اسمگلنگ کےالزام میں گرفتارکر لیاگیا ہے۔

اسرائیلی سکیورٹی سروس کے مطابق گرفتارفرانسیسی پرفلسطینیوں کواسلحہ فراہمی کاالزام ہے،ملزم نےکم ازکم 5مرتبہ فلسطینیوں کو70پستولیں، 2رائفلز قونصل خانے کی گاڑی سےپہنچائے۔

اسرائیل میں فرانسیسی سفارتخانہ کا کہنا ہے اسمگلنگ کیس کاجائزہ سنجیدگی سےلےرہے ہیں،اور اسرائیلی حکام کےساتھ تعاون کررہےہیں۔