تیونس: خودکش بمبار نےخودکو اْڑالیا

March 19, 2018

تیونس میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران خودکش بمبار نے گرفتاری سے بچنے کے لئےخود کو دھماکے سے اْڑالیا۔

تیونس کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی خفیہ اطلاع پر مشرقی صوبہ مدنين کے علاقے بن قردان میں2مبینہ خودکش بمباروں کا گھیراؤ کرکے انہیں ہتھیار ڈالنے کا کہا۔

اس دوران ایک بمبار نے بارودی جیکٹ کا دھماکا کرکے خود کو ہلاک کردیا، تاہم اس کا ساتھی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے آپریشن کیا جارہا ہے۔