ماحولیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ، بھارت کمزور ترین ملک قرار

March 20, 2018

لندن میں ماحولیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لینے والے سینٹر نے دنیا میں آنے والی ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے میں بھارت کو کمزور ترین ملک قرار دے دیاجبکہ پاکستان، فلپائن اور بنگلادیش بھی کمزور ترین ممالک میں شامل ہیں ۔

گلوبل بینکنگ گروپ ایچ ایس بی سی کے ماحولیاتی تبدیلی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں بھارت کمزور ترین ملک ہے ،بھارت میں درجہ حرارت بڑھنے اور بارشوں کی کمی سے زراعت کے شعبے کو شدید نقصان پہنچنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان، فلپائن اور بنگلہ دیش میں طوفان اور سیلابوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پاکستان ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں میں بھی کم ترین سطح پر ہے، جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کمزور ترین دس ممالک میں شامل ہیں، فن لینڈ،سوئیڈن، ناروے، ایسٹونیا اور نیوزی لینڈ کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے زیادہ خطرہ نہیں ہے۔