منہ سے پینٹنگ کرنے والا انڈونیشین آرٹسٹ

March 20, 2018

معذور ی اکثر انسان سے اس کے خواب چھین لیتی ہے اور اسے اس حد تک مجبور کر دیتی ہے کہ وہ اپنے خواب کو خواب ہی رہنے دیتا ہے لیکن دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اپنی اس کمزوری کو صلاحیت میں تبدیل کر لیتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انڈونیشیاسے تعلق رکھنے والے 20سالہ احمد پرایوگا کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جس نے دونوں ہاتھوں سے معذور ہونے کے باوجود بھی ہمت اور حوصلہ نہیں ہارا۔

تین سال قبل ایک حادثے کا شکار ہونے والے احمدنے اپنے منہ کی مدد سے پینٹنگ کرنی شروع کردی ہے، ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ حوصلے بلند ہوں تو انسان کیا کچھ نہیں کر سکتا، بس ضرورت ہے تو تھوڑی سی ہمت اور سچی لگن کی۔