حمداللہ خان ترین نےریپ کے قائم مقام چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا

March 21, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے وائس چیئرمین حمد اللہ خان ترین نے چیئرمین چوہدری سمیع اللہ اور سینئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان کے غیر ملکی دورے کی وجہ سے انکی غیرموجودگی میں ریپ کے قائم مقام چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا ہے،ان کا شمار بلوچستان کی نمایاں تاجر برادری میں ہوتا ہے جو پاکستانی چاول اور دیگر غذائی اجناس کےمعروف برآمد کنندہ ہیں۔