امریکا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ، یورپ اور ایشیا میں کمی

March 21, 2018

نیویارک (اے پی پی) امریکا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ جبکہ یورپ اور ایشیا میں کمی ہوئی۔ نیویارک میں اسپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.3فیصد بڑھ کر 1317.49 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 5.50ڈالر اضافے کے ساتھ 1317.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.02 فیصد کم ہوکر 1312.70ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.04 فیصد بڑھ کر 1312.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں اسپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد گر کر 1310.03 ڈالر فی اونس رہے۔