سعودی ولی عہد کی امریکی صدر سے ملاقات

March 21, 2018

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں ریاستی دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا گیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ دو سو ارب ڈالر سرمایہ کاری پر کام کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں مالی مدد روکنے کیلیے سعودی عرب کے ساتھ سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سعودی امریکی تعلقات گزشتہ وقتوں سے کئی گناہ بہتر ہے، سعودی ولی عہد سے دوستی پر فخر ہے۔