اسٹیل ملز،پی آئی اے کی نجکاری کی بھرپور مزاحمت کرینگے، پیپلز لیبر بیورو

March 22, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پیپلز لیبر بیورو آرگنائزنگ کمیٹی سندھ کے رکن لعل بخش کلہوڑو نے کہا ہے کہ ہم (ن) لیگ حکومت کی مزدور دشمن پالیسی کے تحت پاکستان اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری کرنے کے عمل کی بھرپور مزاحمت کرنے کے لئے تیار ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کی سرپرستی کی ہے، اس کی واضح مثال سندھ گورنمنٹ کی جانب سے گذشتہ ماہ نئی لیبر پالیسی کا اعلان ہے جس میں محنت کشوں کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ کیا گیا ہے‘ موجودہ وفاقی حکومت کے مشیر خزانہ کا یہ کہنا کہ ہم پاکستان اسٹیل ملز کو مفت میں نجکاری کرنے کے لئے تیار ہیں قومی اداروں کی نجکاری(ن) لیگ حکومت کی ذاتی مالی مفاد کے حصول کی گھناؤنی سازش ہے۔