پی پی اور ن لیگ کی جوڈیشل مارشل لاء کے بیان کی مذمت

March 22, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن نے شیخ رشید کے جوڈیشل مارشل لاء لگانے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا ۔

پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ امور طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے جبکہ بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لاء کی دور دور تک کوئی گنجائش نہیں۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملک میں 90 دن کا جوڈیشل مارشل لاء لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی مشاورت کے بغیر نگراں وزیراعظم قبول نہیں کریں گے۔