کیفے میں رکھا فریج دھماکے سے پھٹ گیا

March 22, 2018

فون اور بیٹری پھٹنے کے کئی واقعات تو آئے روز خبروں کی زینت بنے نظر آتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


لیکن حال ہی میں چین کے ایک انٹر نیٹ کیفے میں فریج دھماکے سے پھٹنے کا انوکھا واقعہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا گیا ہے۔

جی ہاںچین کے شہر’پنگڈنگشان‘کے ایک انٹر نیٹ کیفے میںیہ حادثہ اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا، جب ایک شخص جیسے ہی کیفے کے کاؤنٹر کے پاس آکر کھڑا ہوا اسی وقت اچانک سے فریج پھٹ گیا لیکن خوش قسمتی سے یہ شخص بال بال بچ گیا او ر چوٹ تک نہ آئی۔