دنیا کی سب سے چھوٹی پینسل تیار

March 22, 2018

یوں تو دنیا بھر میں ماہرفنکاروں کی کمی نہیں جو اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایسے حیرت انگیز شاہکار تیار کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارت میںبھی ایک ایسے ہی ایک باصلاحیت آرٹسٹ نے دنیا کی سب سے چھوٹی پینسل تیار کرکے شائقین کو حیران کردیا ہے۔

پراکاش نامی اس ماہر مائیکرو’اسکلپچرر‘نے لکڑی کی مدد سے 5ملی میٹر لمبی اور آدھی ملی میٹرموٹی پینسل تیار کی اور عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔

اس موقع پر پراکاش کا کہنا تھا کہ وہ اس پینسل سے لکھنے کے لئے چمٹے کا سہارا لیتا ہے کیونکہ اتنی چھوٹی پینسل سے لکھنا ممکن نہیں۔