آسیہ اندرابی نے سرینگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا

March 23, 2018

دُخترانِ ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے جمعہ کو سرینگر میں یوم ِ پاکستان منایا۔انہوں نے اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ گایا اور پاکستان کا سبزہلالی پرچم لہرایا۔آسیہ اندرابی کا کہنا تھا کہ برصغیر میں رہنے والے تمام مسلمان پاکستانی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’ہمارے نزدیک، لوگ یا تو مسلمان ہیں یا کافر ہیں۔اگر وہ مسلمان ہیں تو ان کا ملک صرف اور صرف پاکستان ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ پاکستان،بھارت کی طرح قومیت کی بنیاد پر نہیں بنا تھا۔پاکستان کی بنیاداسلام ہے۔چنانچہ ہر مسلمان اسلام، ایمان،قران اور پیغمبرِ اسلامﷺ سے محبت کی بنیاد پر پاکستانی ہے۔

سرینگر میں نامعلوم مقام پر منعقد ہونے والی یومِ پاکستان کی تقریب کے دوران آسیہ اندرابی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کا قومی ترانہ گایا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اندرابی نے پاکستان کے حمایت کی ہو۔گزشتہ سال بھارت نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔