ترکی میں دنیا کا سب سے بڑا بکلاوا تیار

March 23, 2018

دنیا بھر میں ایسے ماہر اور باصلاحیت شیفس کی کمی نہیں جو نت نئی اور مزیدار ڈشز بنا کر شائقین کو حیران کر دیتے ہیں،ان میں کچھ شیفس ایسے بھی ہیں، جو ڈشز بنانے کے ساتھ ساتھ کچھ ایسا کرتے ہیں کہ وہ کھانے مشہور ہوجاتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ترکی میں ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا ،جہاںدرجنوں شیفس نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے518کلو وزنی دنیا کا سب سے بڑا بکلاوا تیار کرلیا ۔

ان ماہر شیفس نے نہ صرف بکلاوا تیار کرکے دیکھنے والی عوام کو حیران کردیابلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہوئے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروادیا ہے۔

اس مٹھائی کی تیاری میں14شیفس نے حصہ لیا، جس میں میوے اور شہد کاکھل کر استعمال کیا گیااور مزیدار اور لذیذ بکلاوا تیار کرڈالا۔