ماہر ڈرائیور نے تیز رفتاری سے ٹریکٹر چلالیا

March 23, 2018

یوں تو آپ نے کھیتوں میں کاشت کاری کے دوران ٹریکٹر چلاتے ہوئے اکثر کسانوں کو دیکھا ہوگا۔

لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی ڈرائیور کے تو کیا ہی کہنے، جس نے تیز ترین رفتار سے ٹریکٹر چلا کرنیا گنیز ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جی ہاں برطانیہ کی کاؤنٹی’لیسٹرشائر‘ایئرپورٹ رن وے پر فکشنل کردار دی اٹیگ کا روپ دھارے برطانوی اسٹنٹ ڈرائیور نے 147عشاریہ929کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ٹریکٹر چلا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 132عشاریہ969کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کا تھا۔