نوجوان کی جادوگری، سوئی سے شیشے میں سوراخ کردیا

March 23, 2018

دنیا بھر میں مارشل آرٹ کے ماہر شاؤلین کنگ فونوجوانوں کی کمی نہیں، جو اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے آنکھیں جھپکا بھول جائیں ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایسا ہی ایک کارنامہ چین میں ایک نوجوان نے کیا، باصلاحیت اور تجربہ کار مارشل آرٹ کے ماہر نوجوان نے ایک شو کے دوران ایسا حیرت انگیز اسٹنٹ پرفارم کیاکہ جس نے دیکھا اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا۔

جی ہاں اس نوجوان نے ایک معمولی سوئی کے ذریعے شیشے میں سوراخ کرکے اس کے پیچھے موجود غبارے کو پھاڑا اور شائقین کو حیرت میں ڈال دیا۔

شیشے جیسی مضبوط دھات میں ایک معمولی سوئی کے ذریعے سوراخ کرنا کوئی عام بات نہیں تاہم اس نوجوان نے اپنی تجربہ کاری کے باعث یہ شاندار کارنامہ سر انجام دے کر لوگوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔