کرن جوہر کی جم سے متعلق نفرت سے بھرپور نظم انسٹاگرام پر شیئر

March 24, 2018

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ انہیں جم جانا بالکل بھی اچھا نہیں لگتا کیونکہ وہ جب بھی اس متعلق سوچتے ہیں تو ان کے دماغ میں شیطانی خیالات آنے لگتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے انسٹاگرام پر جم کے اندر کھڑے ہوئے اس کے متعلق نفرت سے بھرپورنظم پڑھتے ہوئے مزاحیہ وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ذہن میں شیطانی خیالات آتے ہیں جب میں اس متعلق سوچتا ہوں،میرے پاس اس کے لئے منفی سوچیں ہیں،میں اس کے لئے حقیر کا لفظ محسوس کرتا ہوں ہے، مجھے اس سے نفرت ہے، مجھے جمنازیم سے نفرت ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اداکار کرن جوہر نے وڈیو کا عنوان ’’مائی ہیٹ اسٹوری 5 ‘‘ لکھا ہے۔