لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں کلچرل ڈے منایا گیا

March 24, 2018

جامشورو(نامہ نگار)لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے طلبہ و طالبات کی جانب سے کلچرل ڈے منایا گیا اس موقع پر لمس یونیورسٹی جام شورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بیکھا رام دیوراجانی ،رجسٹرار ڈاکٹر روشن علی بھٹی ،ڈاکٹر شمرین ، ڈاکٹر سروپ بھاٹیہ و دیگر نے کہا کہ کلچرل ڈے منانے کا مقصد طلبہ و طالبات میں اپنا کلچر اجاگر کرنا ہے اس سے محبت ،اخوت قومی جذبہ پیدا ہوتاہے اور ایک دوسرے کے کلچرکے باعث امن کی فضا برقرار ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کے وہ اپنے اپنے کلچر کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امن و محبت پیدا کریں۔