نواز شریف کا اداروں سے مذاکرات کرنے کا بیان خوش آئندہے،ڈاکٹر عبدالقدیر

March 24, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ) ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ نواز شریف کا اداروں سے مذاکرات کرنے کا بیان خوش آئند ہے ، سولو فلائیٹ سے کبھی کسی کو فائدہ نہیں ہوا ،یوم پاکستان کے حوالے سے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا ہمارے مادر وطن کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، میاں نواز کو چاہئیے کہ چوہدری نثار علی خان کے مشوروں پر دھیان دیں انکا کہنا بالکل درست ہے کہ اداروں سے لڑائی سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے،مریم نواز کے شدت پر مبنی بیان دینے سے وہ بے نظیر بھٹو تو بننے سے رہی ، سوشل میڈیا پر انکی نگران حکومت میں شمولیت سے متعلق انھوں نے کہا یہ تو ناممکن ہے کیونکہ یہاں تو ہر چیز امریکہ سے پوچھ کر کر تے ہیں امریکی خوشنو د ی کے بغیر ایسا ہونا مشکل ہے تاہم ایسی کوئی ذمہ داری ڈالی گئی تو مکمل ایماندرای سے نبھائوں گا۔