کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر سیلفی لینے پر پابندی

March 24, 2018

پیرس ( اے ایف پی ) پیرس میں فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانز فلم فیسٹیول ریڈ کارپٹ پرسیلفی لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے افراتفری پھیلتی ہے اور نظم و ضبط خراب ہو تا ہے ۔ یہ پابندی شائقین پر لگائی گئی ہے اور ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کی کہ اس کا اطلاق فلم کے اداکاروں اور ان کے عملے پر بھی ہوگا یہ نہیں۔