اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے بنی سڑک مسمار، پارک کی بحالی کا کام شروع

March 24, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ ) سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے پارک کی زمین پر بننے والی سڑک کو مسمار کرکے پارک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارک کی بحالی پر اٹھنے والے تمام اخراجات ڈی جی ایل ڈی اے زاہد زمان اپنی جیب سے ادا کریں گے۔